جیکب آباد پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی،ایک ملزم گرفتار، آٹھ کلو چرس برآمد

102

جیکب آباد۔ 16 جنوری (اے پی پی):جیکب آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے آٹھ کلو چرس برآمد کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد حسن ملک نے اپنے پولیس اسٹاف سمیت خفیہ اطلاع پر عید گاہ چوک کے قریب کارروائی کی جبکہ ایک منشیات فروش ملزم وقار عرف عبدالباقی گوپانگ کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے آٹھ کلو چرس برآمد کرلی گئی ہے۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔