کویت سٹی ۔26نومبر (اے پی پی):جی سی سی کی مشترکہ دفاعی کونسل کا 22 واں اجلاس کویت میں منعقد ہوا ۔سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی قیادت میں سعودی وفد نے اجلاس میں شرکت کی۔ اردو نیوز کے مطابق اجلاس میں جی سی سی ممالک کے عہدیدارا ن ، وزرا اور اعلی دفاعی حکام کے ساتھ خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے شرکت کی۔ …
جی سی سی مشترکہ دفاعی کونسل کا اجلاس، رکن ممالک کے درمیان فوجی تعاون میں اضافے پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
کویت سٹی ۔26نومبر (اے پی پی):جی سی سی کی مشترکہ دفاعی کونسل کا 22 واں اجلاس کویت میں منعقد ہوا ۔سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی قیادت میں سعودی وفد نے اجلاس میں شرکت کی۔ اردو نیوز کے مطابق اجلاس میں جی سی سی ممالک کے عہدیدارا ن ، وزرا اور اعلی دفاعی حکام کے ساتھ خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے شرکت کی۔
اجلاس میں خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے درمیان فوجی اور دفاعی تعاون بڑھانے کے طریقوں کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل متعدد فیصلوں اور سفارشات کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں شرکت کرنے والے سعودی وفد میں چیف آف دی جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حامد الرویلی، نائب وزیر دفاع برائے ایگزیکٹو امور ڈاکٹر خالد بن حسین البیاری، وزیر دفاع کے مشیر برائے انٹیلی جنس ہشام بن عبدالعزیز بن سیف شامل تھے۔








