حالیہ بارشوں کے باعث دریائوں کے بہائو میں اضافہ ، سیلاب کا خدشہ نہیں ہے،ترجمان

لاہور۔7اکتوبر (اے پی پی):حالیہ بارشوں کے باعث دریائوں کے بہائو میں اضافہ ہو رہا ہے تاہم سیلاب کا خدشہ نہیں ہے۔ ترجمان ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ24 گھنٹوں میں دریائے ستلج، راوی، چناب اورجہلم میں پانی کے بہائو میں اضافے کا امکان ہے۔دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر پانی کا بہائو23 ہزار کیوسک ،شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہائو22 ہزا ،بلو کی ہیڈ ورکس …

لاہور۔7اکتوبر (اے پی پی):حالیہ بارشوں کے باعث دریائوں کے بہائو میں اضافہ ہو رہا ہے تاہم سیلاب کا خدشہ نہیں ہے۔ ترجمان ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ24 گھنٹوں میں دریائے ستلج، راوی، چناب اورجہلم میں پانی کے بہائو میں اضافے کا امکان ہے۔دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر پانی کا بہائو23 ہزار کیوسک ،شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہائو22 ہزا ،بلو کی ہیڈ ورکس کے مقام پر پانی کا بہائو55 ہزارکیوسک اورہیڈ سدھنائی کے مقام پر پانی کا بہائو45 ہزار کیوسک ہے۔

دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہائو59 ہزار کیوسک اور ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کا بہائو31 ہزار کیوسک ہے۔ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کا بہائو31 ہزار کیوسک ، خانکی ہیڈ ورکس کے مقام پر پانی کا بہائو17 ہزار ، قادر آباد کے مقام پر پانی کا بہائو 11 ہزار اورہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کا بہائو11 ہزار کیوسک ہے۔پنجند کے مقام پر پانی کا بہائو30 ہزار کیوسک ہے۔ مجموعی طور پر پنجاب کے تمام دریائوں میں پانی کا بہائو نارمل ہے،ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی رود کوہیوں میں بہائو نہیں ہے۔