انقرہ ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ملک میں حالیہ حملوں کا مقصد ملکی امن و استحکام کو نقصان پہنچانا ہے۔ترکی کے میڈیا کے مطابق علی آغا میں بندرگاہ منصوبے اور گیس ٹرمینل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر ترکی کی توجہ کو ترقی اور سرمایہ کاری سے ہٹا کر دہشت گرد …
حالیہ حملوں کا مقصد ملکی امن و استحکام کو نقصان پہنچانا ہے، رجب طیب ایردوان

مزید خبریں
انقرہ ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ملک میں حالیہ حملوں کا مقصد ملکی امن و استحکام کو نقصان پہنچانا ہے۔ترکی کے میڈیا کے مطابق علی آغا میں بندرگاہ منصوبے اور گیس ٹرمینل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر ترکی کی توجہ کو ترقی اور سرمایہ کاری سے ہٹا کر دہشت گرد حملوں کی طرف مبذول کروانے کا ہدف رکھتے ہیں لیکن ہم ان کے کھیل کو ناکام بنائیں گے۔








