اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں ٹڈی دل حملے کی وجہ سے اربوں روپے کی فصلیں تباہ ہوئیں، ٹڈی دل حملے پر قابو پانے کے لئے مناسب حمکت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے، وفاق اور صوبوں کو مل کر کام ہو گا۔ یہ بات انہوں نے وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی سید فخر امام سے …
حالیہ دنوں میں ٹڈی دل حملے کی وجہ سے اربوں روپے کی فصلیں تباہ ہوئیں، ٹڈی دل حملے پر قابو پانے کے لئے مناسب حمکت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے، وفاق اور صوبوں کو مل کر کام ہو گا،,چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں ٹڈی دل حملے کی وجہ سے اربوں روپے کی فصلیں تباہ ہوئیں، ٹڈی دل حملے پر قابو پانے کے لئے مناسب حمکت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے، وفاق اور صوبوں کو مل کر کام ہو گا۔ یہ بات انہوں نے وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی سید فخر امام سے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران کہی۔ چیئرمین سینیٹ سے وفاقی وزیر نے بلوچستان کے اضلاع چاغی، خاران ، نوشکی اور واشوک میں ٹڈی دل حملے کے باعث فصلوں کو پہنچنے والے نقصان پر تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ صورتحال پر قابو پانے کے لئے فوری طور پر کیڑے مار سپرے کیا جائے، علاقے کے کسان کافی پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ٹڈی دل حملے کی وجہ سے اربوں روپے کی فصلیں تباہ ہوئیں، ٹڈی دل حملے پر قابو پانے کے لئے مناسب حمکت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے، وفاق اور صوبوں کو مل کر کام ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جن کسانوں کا نقصان ہوا ہے اسے پورا کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں، پی ڈی ایم اے ، این ڈی ایم اے، ڈی پی پی ایک مربوط حمکت عملی کے تحت ٹڈی دل پر قابو پانے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ ٹڈی دل پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، متاثرہ علاقوں میں ہوائی جہاز کے ذریعے سپرے کرائیں گے۔ وفاقی وزیر سید فخر امام نے کہا کہ ٹڈی دل پر قابو پانے کے لئے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ سیکرٹری وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی نے بھی چیئرمین سینیٹ سے رابطہ کیا اور فوری طور پر اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔








