مکہ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے قصر ِ منی کے شاہی دفتر میں مملکت کے مفتی اعظم، علماءاور مشایخ ، صوبوں کے گورنروں، خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کی مدعو کی گئی اعلی شخصیات ، وزرائ، رواں سال حج میں شریک عسکری سیکٹروں کی قیادت کا استقبال کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سعودی فرماں روا نے تمام ہم …
حجاج کی راحت کے لیے محبت و شوق سے کوشاں ہیں، شاہ سلمان
مکہ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے قصر ِ منی کے شاہی دفتر میں مملکت کے مفتی اعظم، علماءاور مشایخ ، صوبوں کے گورنروں، خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کی مدعو کی گئی اعلی شخصیات ، وزرائ، رواں سال حج میں شریک عسکری سیکٹروں کی قیادت کا استقبال کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سعودی فرماں روا نے تمام ہم وطنوں اور حجاج کرام کو عید الاضحی کی مبارک باد دی۔ فوجی قیادت اور اہل کاروں کو مخاطب کرتے ہوئے شاہ سلمان نے حجاج کرام کی خدمت کے سلسلے میں سکیورٹی فورسز کے اہل کاروں کی انتھک کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اللہ کے مہمانوں کی میزبانی ہم سب کے لیے ایک بڑا شرف ہے اور ہم پوری محبت اور شوق کے ساتھ حجاج کرام کو راحت اور اطمینان فراہم کرنے کے راستے تلاش کرتے ہیں تاکہ وہ اپنے مناسک پوری سہولت اور اطمینان کے ساتھ ادا کرسکیں۔









