حج آپریشن خیر و عافیت سے مکمل ہوگیا ‘وفاقی وزیر سردار محمد یوسف

148

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں کہ حج آپریشن خیر و عافیت سے مکمل ہوگیا ہے‘ موجودہ حکومت کرپشن فری حج کے انعقاد میں کامیاب رہی ہے۔ پیر کو یہاں اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے مختصر خطاب میں انہوں نے کہا کہ رواں سال حج آپریشن زیادہ اطمینان بخش رہا جس کے لئے اللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں کہ آج حج آپریشن خیر و عافیت سے مکمل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کے حجاج نے حج انتظامات کو بہترین قرار دیا ہے۔ ہمیں حجاج کی خدمت کے لئے ایک دوسرے سے سبقت لے جانی چاہیے۔ موجودہ حکومت نے کرپشن فری حج انتظامات کے انعقاد کو یقینی بنایا ہے۔ وزارت مذہبی امور نے اسے چیلنج سمجھ کر قبول کیا تھا۔