مکہ مکرمہ ۔12اکتوبر (اے پی پی):سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی نے انتباہ کیا ہے کہ حج وعمرہ کے لیے عارضی ورک ویزوں کو فروخت کرنا جرم ہے، 50 ہزار ریال تک جرمانہ ہوگا۔اخبار24 کے مطابق وزارت حج کی جانب سے سیزنل ورک ویزوں کے اجرا کی مدت میں توسیع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی نے وضاحت کی کہ سیزنل ویزوں …
حج وعمرہ کے لیے عارضی ورک ویزوں کی فروخت جرم، 50 ہزار ریال جرمانہ ہو گا،سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی

مزید خبریں
مکہ مکرمہ ۔12اکتوبر (اے پی پی):سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی نے انتباہ کیا ہے کہ حج وعمرہ کے لیے عارضی ورک ویزوں کو فروخت کرنا جرم ہے، 50 ہزار ریال تک جرمانہ ہوگا۔اخبار24 کے مطابق وزارت حج کی جانب سے سیزنل ورک ویزوں کے اجرا کی مدت میں توسیع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی نے وضاحت کی کہ سیزنل ویزوں کو فروخت کرنا یا ان ویزوں پر آنے والے کارکنوں کو کسی دوسرے کے پاس کام کرنے کی اجازت دینا غیرقانونی عمل ہے۔سیزنل ویزوں کے حوالے سے خلاف ورزی ثابت ہونے کی صورت میں 50 ہزار ریال تک جرمانے کے علاوہ اس کمپنی یا ادارے کو حج عمرہ سروسز کے لیے پانچ برس تک بلیک لسٹ کردیا جائے گا یا دونوں سزائیں بیک وقت بھی دی جاسکتی ہیں۔








