حج ویزہ ختم ہونے سے قبل عازمین اپنے وطن روانہ ہو جائیں،سعودی حکام

115
Saudi railway
گورنر مدینہ منورہ

ریاض ۔23جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے خبردار کیا ہے کہ عازمین حج ویزے کی مدت ختم ہونے سے قبل اپنے وطن روانہ ہو جائیں۔العربیہ کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے ایکس (ٹوئٹر)پر جاری بیان میں کہا ہے کہ حج ویزے پر آنے والے کے لیے ضروری ہے کہ وہ قوانین کی پابندی کریں، ویزے کی مدت ختم کے بعد مملکت میں قیام غیرقانونی ہو گا۔وزارت نے وضاحت کی کہ حج ویزا مخصوص ایام کے لیے ہی جاری کیا جاتا ہے، مدت ختم ہونے کے بعد ہر وہ شخص جو حج ویزے پر مملکت میں پایا جائے گا اس پر قید اور جرمانے کی سزا مقرر ہے۔

واضح رہے حج یا عمرہ ویزے پر آنے والے افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے مقررہ وقت کے اندر مملکت سے روانہ ہوں، ایسے افراد کو قیام کی سہولت فراہم کرنے والے بھی قانون شکنی کے مرتکب قرار پائیں گے۔