حج پروازوں کی معطلی کی خبریں بے بنیاد ہیں،وزارت مذہبی امور

اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نےحج پروازوں کی معطلی کے حوالہ سے میڈیا رپورٹس کو مسترد کر دیا ہے، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے حج پروازوں کا شیڈول معطل کیا جا سکتا ہے۔وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے واضح کیا ہے کہ ایسی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔وزارت …

اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نےحج پروازوں کی معطلی کے حوالہ سے میڈیا رپورٹس کو مسترد کر دیا ہے، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے حج پروازوں کا شیڈول معطل کیا جا سکتا ہے۔وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے واضح کیا ہے کہ ایسی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔وزارت کے ترجمان نے واضح کیا کہ حج 2026 کے انتظامات طے شدہ شیڈول کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں اور حج پروازوں کی معطلی یا تاخیر سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ میڈیا کے بعض حصوں نے حج پروازوں کے شیڈول کو مشرق وسطیٰ میں علاقائی کشیدگی سے جوڑنے کی خبریں شائع کیں لیکن ان دعوؤں کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عازمین حج کو ویزوں کے اجراء کا عمل اس وقت پوری رفتار کے ساتھ جاری ہے جبکہ دیگر انتظامات بھی ٹائم لائنز کے مطابق مکمل کیے جا رہے ہیں تاکہ روانگی سے متعلق تمام رسمی کارروائیوں کو بروقت حتمی شکل دی جا سکے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ سرکاری حج پروازوں کے شیڈول کا اعلان عید الفطر کے بعد کیا جائے گا اور عازمین حج کو ان کی پروازوں، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رہائش اور دیگر متعلقہ انتظامات سے متعلق مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔

وزارت مذہبی امور نے عازمین حج پر زور دیا کہ وہ غیر تصدیق شدہ رپورٹس پر توجہ دینے سے گریز کریں اور صرف وزارت کی طرف سے جاری کردہ سرکاری اعلانات پر انحصار کریں۔ اس نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حج 2026 کے تمام انتظامات عازمین کی سہولت کے لیے بروقت اور منظم طریقے سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں