حج کو سیاسی مقاصد کےلئے استعمال نہیں کیا جانا چاہئے، شاہ سلمان

مکہ ۔ 15 ستمبر (اے پی پی)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ حج کو فرقہ وارانہ یا سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ انتہا پسندی کے خلاف جنگ کے لیے متحد ہوجائیں۔وہ مکہ مکرمہ کے نزدیک منیٰ میں واقع شاہی دیوان میں مسلم ممالک سے تعلق رکھنے والی سرکردہ شخصیات کے اعزاز …

مکہ ۔ 15 ستمبر (اے پی پی)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ حج کو فرقہ وارانہ یا سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ انتہا پسندی کے خلاف جنگ کے لیے متحد ہوجائیں۔وہ مکہ مکرمہ کے نزدیک منیٰ میں واقع شاہی دیوان میں مسلم ممالک سے تعلق رکھنے والی سرکردہ شخصیات کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ شاہ سلمان نے کہا کہ انتہا پسندی اسلامی اتحاد کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی مملکت اس عظیم عبادت ( حج) کو سیاسی مقاصد کے حصول یا فرقہ وارانہ تنازعات کےلئے استعمال کرنے کی سختی سے مخالفت کرتی ہے اور اس کو مسترد کرتی ہے۔ انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ مذہب میں مبالغہ آرائی اور انتہا پسندی ناپسندیدہ ہیں۔ جب یہ مسلم قوم کے جسم میں داخل ہوجاتے ہیں تو یہ اس کے اتحاد اور مستقبل کو پارہ پارہ کر دیتے ہیں اور دنیا کے سامنے اس کے تشخص کو بھی مجروح کرتے ہیں۔انتہا پسندی سے بچاو اسی صورت میں ممکن ہے کہ اس کو بے رحمانہ انداز میں جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے اور مسلمان متحد ہو کر اس وبا کا خاتمہ کریں۔

Leave a Reply