حج 2026 ،بائیو میٹرک کرانے کی تاریخ میں17فروری تک توسیع

لاہور۔9فروری (اے پی پی):حج 2026 کیلئے بائیومیٹرک کرانے کی تاریخ میں 17 فروری تک توسیع کر دی گئی ہے۔ترجمان وزارت مذہبی امور نے'' اے پی پی'' کو بتایا کہ سعودی ویزا کیلئے بائیو میٹرک لازمی قرار دی گئی ہے،بائیو میٹرک نہ کرانے والوں کو حج ویزا جاری نہیں کیا جائے گا،17 فروری کے بعد بائیو میٹرک مکمل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق بائیو میٹرک …

لاہور۔9فروری (اے پی پی):حج 2026 کیلئے بائیومیٹرک کرانے کی تاریخ میں 17 فروری تک توسیع کر دی گئی ہے۔ترجمان وزارت مذہبی امور نے” اے پی پی” کو بتایا کہ سعودی ویزا کیلئے بائیو میٹرک لازمی قرار دی گئی ہے،بائیو میٹرک نہ کرانے والوں کو حج ویزا جاری نہیں کیا جائے گا،17 فروری کے بعد بائیو میٹرک مکمل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق بائیو میٹرک نہ کرانے والے عازمین اس برس حج نہیں کر سکیں گے،موبائل ایپ سعودی ویزا بائیو کے ذریعے گھر بیٹھے بائیومیٹرک کرائی جا سکتی ہے۔عازمین حج کی سہولت کیلئے تاشیر سینٹرز بھی کھلے رہیں گے،عازمین حج کو فوری طور پر بائیو میٹرک کیلئے سعودی ویزا مراکز سے رجوع کرنے کا کہا گیا ہے۔

80 برس سے زائد عمر کے عازمین حج کو بائیو میٹرک سے استثنیٰ حاصل ہے،ان کا چہرہ اور فنگر پرنٹ اسکین نہیں ہوں گے،ان کے پاسپورٹ اسکین ہونے کی تصدیقی ای میل ان کو موصول ہو گی۔