گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے منگل کو پیپلز پارٹی کے رہنما رجب علی شیخ نے ملاقات کی ۔
گورنر خیبرپختونخوا سے پیپلز پارٹی کے رہنما رجب علی شیخ کی ملاقات

مزید خبریں
پشاور۔ 25 اگست (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے منگل کو پیپلز پارٹی کے رہنما رجب علی شیخ نے ملاقات کی ۔
گورنر ہائوس پشاور تر جمان کے مطابق ملاقات میں ڈیرہ اسماعیل خان میں عوامی بہبود اور علاقائی ترقی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔رجب علی شیخ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایس آئی یو ٹی کے قیام کے حوالہ سے گورنر کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور اسے ڈیرہ اسماعیل خان ہی نہیں بلکہ خیبرپختونخوا اور پنجاب اور بلوچستان کے ملحقہ اضلاع کے لیئے ایک بہت بڑا تحفہ قرار دیا۔








