جدہ ۔ 13 اگست (اے پی پی) گزشتہ برس حرم مکی میں کرین گرنے کے حادثے سے متعلق مقدمے کی پہلی سماعت میں 14 ملزمان کو جدہ شہر کے پینل کورٹ میں پیش کیا گیا۔ 11 ستمبر 2015 کو پیش آنے والے اس واقعے میں 110 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔بن لادن گروپ سے تعلق رکھنے والے ملزمان اس موقف پر قائم رہے کہ یہ حادثہ غیر متوقع اور انتہائی طاقت ور ہوا کے نتیجے میں پیش آیا جب کہ استغاثہ کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ غفلت کا نتیجہ ہے۔