سرینگر ۔ 29 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنماﺅں اور تنظیموںنے نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں کشمیری سیاسی نظربندوں پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماءمحمد یوسف نقاش نے ایک بیان میں نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں حکام کی طرف سے سید صلاح الدین کے بیٹے شاہد یوسف سمیت کشمیری نظربندوں کے ساتھ روا رکھے جانیوالے …
حریت رہنماﺅں اور تنظیموں کی تہاڑ جیل میں کشمیری نظربندوں پر تشدد کی مذمت
سرینگر ۔ 29 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنماﺅں اور تنظیموںنے نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں کشمیری سیاسی نظربندوں پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماءمحمد یوسف نقاش نے ایک بیان میں نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں حکام کی طرف سے سید صلاح الدین کے بیٹے شاہد یوسف سمیت کشمیری نظربندوں کے ساتھ روا رکھے جانیوالے امتیازی سلوک اور ان پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت اور جموں کی جیلوں میں کشمیری نظربندوں کے ساتھ روا رکھے جانیوالا امتیازی سلوک اور نظربندوں کی ابتر حالت زار تشویشناک ہے ۔









