اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی عالمی امن اور جنگ بندی کے تاریخی مؤقف کو سراہا ہے،سعودی عرب پاکستان دفاعی معاہدہ مسلم دنیا کے امن اور استحکام کی نئی بنیاد بن سکتا ہے۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایٹمی ماحول میں جنگ کو ناممکن قرار دے کر ذمہ دار عالمی قیادت …
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کی عالمی امن اور جنگ بندی کے تاریخی مؤقف کی تعریف

مزید خبریں
اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی عالمی امن اور جنگ بندی کے تاریخی مؤقف کو سراہا ہے،سعودی عرب پاکستان دفاعی معاہدہ مسلم دنیا کے امن اور استحکام کی نئی بنیاد بن سکتا ہے۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایٹمی ماحول میں جنگ کو ناممکن قرار دے کر ذمہ دار عالمی قیادت کا ثبوت دیا،کشمیر اور فلسطین میں دیرپا جنگ بندی کیلئے فیلڈ مارشل کا اصولی پیغام پوری دنیا کیلئے امید کی کرن ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان دفاعی معاہدہ مسلم دنیا کے امن اور استحکام کی نئی بنیاد بن سکتا ہے،عالمی طاقتیں یاسین ملک سمیت تمام انسانی حقوق کے کیسز کو امن کی راہ میں سنجیدگی سے دیکھیں،امریکہ، چین، سعودی عرب اور پاکستان کے مشترکہ امن وژن کو تاریخ کا نیا موڑ قرار دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مکالمے، انصاف اور وقار پر مبنی امن کے نئے عالمی فارمولے کی بنیاد رکھ دی ہے،عالمی ضمیر کشمیر اور فلسطین کے مسائل کو طاقت سے نہیں انصاف سے حل کرے۔








