حریت پسند قیادت نے شہداءکے مشن کو اپنے منطقی انجام تک پہنچانے کا پختہ عزم کررکھا ہے، میرواعظ

سرینگر ۔ 13 مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے شہداءکے لواحقین کو یقین دلایا ہے کہ ان کی قربانیاں کسی صورت میں رائیگاں نہیں جائیں گی اور حریت پسند قیادت نے شہداءکے مشن کو اپنے منطقی انجام تک پہنچانے کا پختہ عزم کررکھا ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حریت فورم کا ایک وفد گزشتہ ہفتے بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے …

سرینگر ۔ 13 مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے شہداءکے لواحقین کو یقین دلایا ہے کہ ان کی قربانیاں کسی صورت میں رائیگاں نہیں جائیں گی اور حریت پسند قیادت نے شہداءکے مشن کو اپنے منطقی انجام تک پہنچانے کا پختہ عزم کررکھا ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حریت فورم کا ایک وفد گزشتہ ہفتے بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوانوں کے اہل خانہ سے اظہاریکجہتی کے لیے جنوبی کشمیر کے علاقوںدربہ گام ، آئن گنڈ، رحمواور آری ہل میں ان کے گھر گیا۔ وفد میں غلام نبی ذکی ، غلام نبی نجار، پرویز احمد ڈاراور دوسرے کارکنان شامل تھے۔