اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی):حسابات جاریہ کے کھاتوں کے خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 95 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اپریل 2024 میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کا توازن 491 ملین ڈالر فاضل رہا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں حسابات جاریہ کے کھاتوں …
حسابات جاریہ کے کھاتوں کے خسارہ میں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 95 فیصدکی نمایاں کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی):حسابات جاریہ کے کھاتوں کے خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 95 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اپریل 2024 میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کا توازن 491 ملین ڈالر فاضل رہا۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کا خسارہ 202 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3.92 ارب ڈالر تھا، اپریل میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کا توازن 491 ملین ڈالر فاضل ریکارڈ کیا گیا جو مارچ میں 434 ملین ڈالر فاضل اور گزشتہ سال اپریل میں 134 ملین ڈالر تھا۔
اعدادوشمار کے مطابق پر ائمری خسارہ میں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 35 فیصد کی کمی ہوئی، جو لائی 2023 سے اپریل 2024 تک کی مدت میں پر ائمری خسارہ کا حجم 6.13 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 4.55 ارب ڈالر تھا۔اپریل میں پر ائمری خسارہ کا حجم 576 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اپریل میں 552 ملین ڈالر تھا۔








