اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):ملک میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کے خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر81 فیصدکی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی ہے، مئی میں مسلسل تیسرے ماہ میں حسابات جاریہ کے کھاتے فاضل رہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمئی 2023 تک کی مدت میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کاخسارہ 2.94 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ …
حسابات جاریہ کے کھاتوں کے خسارہ میں 11 ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر81 فیصدکی نمایاں کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):ملک میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کے خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر81 فیصدکی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی ہے، مئی میں مسلسل تیسرے ماہ میں حسابات جاریہ کے کھاتے فاضل رہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمئی 2023 تک کی مدت میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کاخسارہ 2.94 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 81 فیصدکم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کاخسارہ 15.16 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔مئی میں مسلسل تیسرے ماہ حسابات جاریہ کے کھاتے فاضل رہے، مئی 2023 میں حسابات جاریہ کے کھاتے 255ملین ڈالرفاضل رہے جوگزشتہ سال مئی میں 1.50 ارب ڈالرخسارے میں تھے،اپریل میں حسابات جاریہ کے کھاتے 87 ملین ڈالرفاضل ریکارڈ کئے گئے تھے۔
اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں پرائمری بیلنس 4.98 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پرائمری بیلنس 4.76 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، مئی میں پرائمری بیلنس 534 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال مئی میں 356 ملین ڈالرتھا۔








