حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاء کی عظیم قربانی پوری امت مسلمہ کیلئے روشنی کی کرن ہے، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا یوم عاشور پر پیغام

اسلام آباد۔9اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاء کی عظیم قربانی پوری امت مسلمہ کیلئے روشنی کی کرن ہے۔

منگل کو یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر داخلہ نے کہا کہ واقعہ کربلا تاریخ اسلام کا اہم ترین سنگ میل ہے،حضور نبی کریمﷺ کے نواسہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے اہل خانہ نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر سچ اور جھوٹ کے درمیان لکیر کھینچ دی۔ وزیر داخلہ نے سچائی کی خاطر حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی کو بھرپور خراج عقیدت بھی پیش کیا۔