حضرت امام حسین اور دیگر شہدا کربلا کوشاندار خراج عقیدت

حضرت امام حسین اور دیگر شہدا کربلا کوشاندار خراج عقیدت

سرینگر۔26جون (اے پی پی):آل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے جلوس اور مجالس نواسہ رسول ۖ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اوردیگر شہدائے کربلا ا کو خراج عقیدت پیش کرنے اوران کی قربانی اور مزاحمت کے پیغام کو عام کرنے کا ذریعہ ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگر کے عالمگیری بازار میں عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے حریت رہنما مسرور عباس نے کہا کہ پیغمبر اسلام ۖنے اہل بیت سے محبت کرنے پرزوردیاتھا۔

انہوں نے کہا کہ ماتمی جلوس اور مجالس حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کو ہمارا خراج عقیدت اور نسلوں تک ان کا پیغام پہنچانے کا ذریعہ ہیں۔حریت رہنمائوں فیاض حسین جعفری اور سید سبط شبیر قمی نے بھی اپنے بیانات میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اورانکے ساتھیوںکو شاندار خراج عقیدت پیش کیاہے۔حریت رہنما مشتاق احمد بٹ نے ایک بیان میں کہا کہ حضرت امام علیہ السلام ظالم کے خلاف مزاحمت کی وجہ سے زندہ رہیں گے۔