حضرو 20 مئی (اے پی پی):حضرو پولیس نے شہری کے گھر سے موبائل ،نقد رقم اور سونا چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق عارف خان ولد مرتضیٰ خان سکنہ حضرو نے تھانہ حضرو پولیس کو درخواست دی کہ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ کام کے سلسلہ میں اسلام آباد گیا ہوا تھا جب واپس آیا تو گھر کا سامان بکھرا ہوا تھا، مزید چیک کرنے پر نقد رقم ،موبائل اور سونا کل مالیتی22 لاکھ 25 ہزار غائب تھا۔
اطلاع پر تھانہ حضرو پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے قلیل وقت میں ملزم سعد ولد محمد عمران سکنہ حضرو کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ دوران انٹیروگیشن ملزم سعد ولد محمد عمران سے چوری شدہ مال مسروقہ نقد رقم،موبائل فون اور سونا بر آمد کر لیا ۔