غزہ ۔14نومبر (اے پی پی):حماس کے عسکری ونگ نے کہا ہے کہ وہ 5روزہ جنگ بندی کے معاہدے کے بدلے میں70 یرغمالیوں کو رہا کرنے کے لیے تیار ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر اپنے پیغام میں کہا کہ انہوں نے قطری ثالثوں کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ 70 کے قریب خواتین اور بچوں کو رہا کرنے کو تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مکمل جنگ بندی اور غزہ میں ہر جگہ پر امدادی سامان اور انسانی امداد پہنچانے کی اجازت کو بھی معاہدے کا حصہ ہونا چاہیے۔ترجمان نے الزام عائد کیا کہ اسرائیل معاہدے کی قیمت چکانے سے بچنے کے لیے تاخیر کرتا رہا ہے۔