اردن کی پارلیمنٹ کا غزہ کی صورتحال کے بعد اسرائیل کے ساتھ معاہدوں پرنظرثانی کا فیصلہ

عمان ۔14نومبر (اے پی پی):ارد ن کی پارلیمنٹ نے غزہ کی صورتحال کے حوالے سے اسرائیل کے ساتھ کئے گئے معاہدوں پرنظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق پارلیمنٹ نے قانونی کمیٹی کو نظرثانی اورضروری سفارشات مرتب کرکے حکومت کو پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اردن کی پارلیمنٹ کے سپیکر احمد الصفادی نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران قانونی کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ …

عمان ۔14نومبر (اے پی پی):ارد ن کی پارلیمنٹ نے غزہ کی صورتحال کے حوالے سے اسرائیل کے ساتھ کئے گئے معاہدوں پرنظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق پارلیمنٹ نے قانونی کمیٹی کو نظرثانی اورضروری سفارشات مرتب کرکے حکومت کو پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اردن کی پارلیمنٹ کے سپیکر احمد الصفادی نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران قانونی کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ غزہ میں نسل کشی اور جنگی جرائم پر اسرائیلی حکام کے احتساب کے لیے ضروری کارروائی کرے ۔

سپیکر نے قانونی کمیٹی کو کہا ہے کہ وہ سرکاری اداروں کے ذریعے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے سامنے شکایت درج کرانے کا فریم ورک تیار کرے۔قانونی کمیٹی کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مسلم اور عرب ممالک کے پارلیمانی اداروں کو مذکورہ اقدام سے تحریری طور پر مطلع کرے۔