حویلیاں۔ 12 فروری (اے پی پی):پولیس کو حویلیاں کے نواحی علاقہ رجوعیہ سے 11سالہ بچی کی نعش ملی ہے۔بچی کو تیز دھار آلہ سے قتل کیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق پولیس کو تھانہ رجوعیہ کی حدود سے بچی کی نعش ملی ہے۔نعش کی اطلاع پر ایس ایچ اوتھانہ رجوعیہ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ آئی اورنعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے حویلیاں ہسپتال منتقل کی۔
بچی کے لواحقین کے مطابق بچی کھیلنے کیلئے گھر سے باہر نکلی اورلاپتہ ہوگئی۔تھانہ رجوعیہ میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔