لاہور۔12فروری (اے پی پی):ایف پی سی سی آئی کے زیر اہتمام آگاہی سیمنیار (آج) منعقد ہو گا۔ترجمان کے مطابق فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) ریجنل) آفس لاہور اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج(پی ایس ایکس)کے باہمی اشتراک سے پرسپیکٹیو اینڈ گروینگ کمپنیز کیلئے کیپٹل اور فنڈز میں اضافے کے مواقع پر خصوصی آگاہی سیمنیار (آج) منگل کو ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور …
ایف پی سی سی آئی کے زیر اہتمام آگاہی سیمنیار کا انعقاد( آج) منگل ہو گا

مزید خبریں
لاہور۔12فروری (اے پی پی):ایف پی سی سی آئی کے زیر اہتمام آگاہی سیمنیار (آج) منعقد ہو گا۔ترجمان کے مطابق فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) ریجنل) آفس لاہور اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج(پی ایس ایکس)کے باہمی اشتراک سے پرسپیکٹیو اینڈ گروینگ کمپنیز کیلئے کیپٹل اور فنڈز میں اضافے کے مواقع پر خصوصی آگاہی سیمنیار (آج) منگل کو ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور میں منعقد ہو گا۔
آگاہی سیمنیار میں ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین و نائب صدر ذکی اعجاز،پی ایس ایکس کے ایم ڈی اور سی ای او فرخ ایچ خان،پی ایس ایکس کے شیئر ہولڈر ڈائریکٹرز احمد چنائے اور جاوید قریشی خطاب کریں گے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے عہدیداران و شرکا کو کیپٹل اور فنڈز میں اضافے کے مواقع سے بریفنگ دیں گے۔اجلاس میں ایف پی سی سی آئی کے ایگزیکٹو و جنرل باڈی ممبران،ٹریڈ باڈیز کے عہدیدران سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔








