اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):حکام نے وفاقی دارالحکومت کی فضائی حدود بند ہونے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن مکمل طور پر معمول کے مطابق جاری ہے اور تمام پروازیں اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق روانہ اور لینڈ کر رہی ہیں۔ ایئرپورٹ کے ترجمان …
حکام نے وفاقی دارالحکومت کی فضائی حدود بند ہونے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):حکام نے وفاقی دارالحکومت کی فضائی حدود بند ہونے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن مکمل طور پر معمول کے مطابق جاری ہے اور تمام پروازیں اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق روانہ اور لینڈ کر رہی ہیں۔ ایئرپورٹ کے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پورے دن کے دوران پروازوں کے آپریشن میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آئی اور اسلام آباد یا اس کے اطراف فضائی ٹریفک پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی۔ ترجمان کے مطابق ’’تمام آمد و رفت معمول کے مطابق جاری ہے اور اسلام آباد کی فضائی حدود بند ہونے کے دعوے سراسر غلط ہیں، جنہیں نظر انداز کیا جانا چاہیے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غلط معلومات کے باعث مسافروں میں غیر ضروری تشویش پیدا ہوئی۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پروازوں کے حوالے سے درست معلومات کے لیے صرف متعلقہ حکام اور ایئر لائنز کی مستند اپ ڈیٹس پر انحصار کریں۔ترجمان نے مزید کہا کہ مسافروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ ایئر لائنز سے براہ راست رابطہ کر کے پروازوں کی تازہ ترین معلومات حاصل کریں اور غیر مصدقہ یا سنسنی خیز آن لائن پوسٹس پر یقین نہ کریں۔حکام نے ایک بار پھر واضح کیا کہ ملک کی فضائی حدود اور ایئرپورٹ آپریشنز مکمل طور پر مستحکم اور محفوظ ہیں اور معمول کی خدمات میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ پر صورتحال معمول کے مطابق ہے اور تمام سرگرمیاں بدستور جاری ہیں۔








