حکومتِ نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 28 پیسے فی لٹراور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 57 پیسے فی لٹر کمی کردی

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):حکومتِ نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ بدھ کو پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 8 روپے 57 پیسے فی لٹر کمی کے بعد نئی قیمت 257 روپے 08 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ اس سے قبل …

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):حکومتِ نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ بدھ کو پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 8 روپے 57 پیسے فی لٹر کمی کے بعد نئی قیمت 257 روپے 08 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ اس سے قبل اس کی قیمت 265 روپے 65 پیسے فی لٹر تھی۔

اسی طرح موٹر اسپرٹ (پیٹرول) کی قیمت میں 10 روپے 28 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ پہلے اس کی قیمت 263 روپے 45 پیسے فی لٹر تھی۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔