حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور 2 جنوری کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا

141
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور 2 جنوری کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا

اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور جمعرات 2 جنوری کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا ۔ اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔

قومی اسمبلی میڈیا آفس کے ذرائع مطابق یکم جنوری کو پاکستان تحریک انصاف مذاکرات کے حوالے سے حکومت کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرے گی۔ مذاکراتی کمیٹی پی ٹی آئی کے مطالبات کا جائزہ لے گی اور مذاکراتی عمل آگے بڑھے گا۔