حکومت اپوزیشن سے بلیک میل نہیں ہوگی اور اصلاحات کے ایجنڈے پر کام جاری رکھے گی، صداقت علی عباسی

اسلام آباد ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ اتفاق رائے پیدا کر کے نیب اور دیگر شعبوں میں اصلاحات لانے کے لئے پرعزم تھی لیکن اپوزیشن جماعتیں تاخیری حربے استعمال کر کے رکاوٹیں کھڑی کرتی رہیں، پارلیمنٹ میں عمل درآمد اور انتظامی اصلاحات میں پیشرفت نہ ہونے کی ذمہ دار …

اسلام آباد ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ اتفاق رائے پیدا کر کے نیب اور دیگر شعبوں میں اصلاحات لانے کے لئے پرعزم تھی لیکن اپوزیشن جماعتیں تاخیری حربے استعمال کر کے رکاوٹیں کھڑی کرتی رہیں، پارلیمنٹ میں عمل درآمد اور انتظامی اصلاحات میں پیشرفت نہ ہونے کی ذمہ دار اپوزیشن جماعتیں ہیں، اپوزیشن اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کے تحفظ کے لئے حکومت کے خلاف سازشیں کر رہی ہے۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے صداقت علی عباسی نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے اسطرح کے بلیک میلنگ حربوں میں خاموش تماشائی بنی نہیں بیٹھے گی اور اصلاحات کے ایجنڈے پر کام جاری رکھے گی، ہم یقینی طور پر اپوزیشن کے ساتھ مل کر آئینی اصلاحات لائیں گے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بدقسمتی سے اپوزیشن جماعتوں میں بدعنوان عناصر موجود ہیں جنہوں نے جمہوری نظام کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کی لیکن پی ٹی آئی کی قیادت نے نہ صرف انتہائی دانشمندی سے صورتحال سے نمٹا بلکہ عوام کی خدمت کے تسلسل کو بھی برقرار رکھا۔ صداقت علی عباسی نے کہا کہ یہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی وجہ سے ممکن ہوا ہے کہ آج پاکستان کی صورتحال گزشتہ 10سالوں کے مقابلہ میں بہت بہتر ہے، وزیر اعظم نے کامیابی کے ساتھ معاشی اہداف بھی حاصل کر لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے قائدین جو بڑے پیمانے پر بدعنوانی میں ملوث ہیں، ان کے خلاف احتساب کے عمل کو روکنے کیلئے ایک نقاطی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، پی ٹی آئی حکومت اپنے اصلاحات کے ایجنڈے کے ذریعے صورتحال کو تبدیل کرنے کے لئے کوشاں ہے کیونکہ لوگوں نے ہمیں ملک میں حقیقی تبدیلی کے لئے ووٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کے تمام قومی اداروں سے بدعنوانی اور رشوت ستانی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔

مزید خبریں