حکومت بلوچستان کی ترقی اور عوام کی سماجی و اقتصادی بہبود پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی بلوچستان ریزیڈنشل کالج لورہ لائی کے طالب علموں سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 08 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کی ترقی اور اس کے عوام کی سماجی و اقتصادی بہبود پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے یہ بات بلوچستان ریزیڈنشل کالج لورہ لائی کے طالب علموں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات نوجوان رہنماﺅں کو ملک کے …

اسلام آباد ۔ 08 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کی ترقی اور اس کے عوام کی سماجی و اقتصادی بہبود پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے یہ بات بلوچستان ریزیڈنشل کالج لورہ لائی کے طالب علموں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات نوجوان رہنماﺅں کو ملک کے اعلیٰ ترین دفاتر میں مدعو کرنے اور حکومت کے امور کار کے بارے میں آگاہ کرنے کے اقدام کا حصہ ہے۔ وزیراعظم نے طالب علموں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی تعلیم کے بارے میں دریافت کیا اور ان کے مختلف سوالات کے جواب بھی دیئے۔ طالب علموں نے ملاقات اور وزیراعظم آفس کے دورہ کا موقع فراہم کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply