حکومت بلوچستان ہراسمنٹ ایکٹ کے ذریعے خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئےکرداراداکررہی ہے،کمشنر لسبیلہ

کمشنر لسبیلہ سائرہ عطاء نے کہا ہےکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے تحت ہراسمنٹ ایکٹ 2016 کے ذریعے خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے متحرکانہ کرداراداکررہی ہے۔

کوئٹہ۔ 10 ستمبر (اے پی پی):کمشنر لسبیلہ سائرہ عطاء نے کہا ہےکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے تحت ہراسمنٹ ایکٹ 2016 کے ذریعے خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے متحرکانہ کرداراداکررہی ہے۔ طالبات بلاخوف وخطر تعلیمی سفر جاری رکھیں کسی بھی ادارے میں ہراسمنٹ کیس ثابت ہونے ہر سرکاری افیشل کو ملازمت سے برطرف کیا جائیگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیرئیر کونسلنگ کے حوالے سے لسبیلہ یونیورسٹی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہم نے بطورسیکرٹری وومن ڈیولپمنٹ وراثت میں خواتین کوانکاحق دلانے کیلئے قانون سازی کی لیگل فریم ورک کے ذریعے خواتین کوبااختیار بنانے اوران کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں۔ تعلیمی درسگاہوں میں طالبات بلاخوف وخطر اپنی تعلیم جاری رکھیں انتظامیہ انہیں ٹیکنیکل ایجوکیشنل گائیڈلائن کے ساتھ یونیورسٹی فیکلٹیز کو بھرپورمعاونت فراہم کریگی۔ کمشنر لسبیلہنے کہا کیرئر سازی کیلئے اسٹوڈنٹ اور ٹیچرزکے مابین کمیونیکیشن کوآرڈینیشن ہونی چاہیے فیمیل اسٹوڈنٹ کو جاب سلیکشن میں صرف میڈیکل اورٹیچنگ کا شعبہ نہیں بلکہ ایڈمنسٹریشن ودیگر فیلڈجوائن کرنی چاہیے ۔کمشنر نے پسماندہ علاقے آواران سے تعلیمی ترقی کے سفر سے طالبات کو آگاہ کیا اوربتایا کہ بلوچستان میں ویمن امپاورمنٹ پالیسی کے تجت صوبے میں ویمن بزنس مارکیٹ کاتصور لانے میں کامیاب ہوئے ہیں صوبے کے مختلف علاقوں میں چھ ویمن بزنس سینٹر قائم کئے ہیں ہمیں اسکلڈڈویلپمنٹ اورڈیجیٹالائزیشن کی جانب بڑھنا چاہیے لائیو سٹاک ہینڈی کرافٹ فری لانسنگ کوکنگ او ای کامرس سمیت دیگر شعبوں میں کاروبار کیلئے حکومت لون کی سہولت فراہم کررہی ہے ابتک 409خواتین اپنا بزنس وائم کرچکی ہیں۔ کمشنر نے کہا کہ لسبیلہ ڈویژن میں چارانتظامی افسران کی تعیناتی سروسز ڈیلیوری چیلنج سے نمٹنے کی جانب اہم پیشرفت ہے۔ خواتین زندگی کے مختلف شعبوں میں کامیابیاں سمیٹ رہی ہیں ہم سب نے مل کر اس ڈویژن صوبے اورملک کیلے کام کرنا یے کمشنر نے طالبات کے سوال کے جواب میں کہا کہ پی ایس پی افسر یا سول سروس افسر بننے سے معاشرے میں تبدیلی نہیں آتی بلکہ اس وقت ممکن ہے جب ہرشخص آپنا کردارذمہ دارشہری کے طورہر نبھائے ہم اپنا ویسٹ سڑکوں پر نہ پھینکیں سوسائٹی چینج کیلئے ہرشخص کواپنا کرداراداکرنا ہوگا۔کمشنر لسبیلہ نے ضلع حب میں خواتین کے نشے کی لت میں مبتلا ہونے کو لمحہ فکریہ قراردیتے ہوئے کہا کہ حب انتظامیہ کے ساتھ سوسائٹی کو بھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگاانہوں نے نیشنل سمٹ کانفرنس میں یوتھ افیئرڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لسبیلہ کونظراندازکرنے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری یوتھ افیئر سے کوآرڈینیشن کے احکامات جاری کیں ۔

مزید خبریں