حکومت بہت جلد کلین گرین انڈیکس کا آغاز کرے گی ،، وزیراعظم کے مشیر ملک امین اسلم

اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان بہت جلد کلین گرین انڈیکس کا آغاز کرے گی جو پاکستان کے شہروں کی درجہ بندی کرے گا، یہ درجہ بندی مقامی حکومتوں کے مابین ایک مسابقانہ فضاءکے قیام کے ذریعے لوگوں کے رویوں میں تبدیلی پیدا کرنے کیلئے ممد و معاون ثابت ہو گی۔ پہلے مرحلہ …

اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان بہت جلد کلین گرین انڈیکس کا آغاز کرے گی جو پاکستان کے شہروں کی درجہ بندی کرے گا، یہ درجہ بندی مقامی حکومتوں کے مابین ایک مسابقانہ فضاءکے قیام کے ذریعے لوگوں کے رویوں میں تبدیلی پیدا کرنے کیلئے ممد و معاون ثابت ہو گی۔ پہلے مرحلہ میں صوبہ خیبرپختونخوا اور پنجاب سے 20 شہروں کو اس درجہ بندی کا حصہ بنایا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلہ میں اس کا دائرہ کار پاکستان کے دیگر شہروں تک بھی بڑھایا جائے گا۔ ان خیالات کا ذکر انہوں نے یونیسیف کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ یونیسیف کے وفد نے تاجدین آئلوالے کی قیادت میں مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی کے دفتر کا دورہ کیا اور کلین گرین انڈیکس کے حوالہ سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔