سعودی خاتون دیما الیحییٰ اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح کے پینل کی رکن مقرر

ریاض۔2اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے سعودی خاتون دیما الیحییٰ کو خشکی سے گھرے ترقی پذیر ممالک کے لیے فریڈم آف ٹرانزٹ سے متعلق اعلیٰ سطح کے پینل (HLP-FoT) کا رکن مقرر کر دیا۔ اردو نیوز کے مطابق دیما الیحییٰ اس پینل میں عرب خطے کی نمائندگی کرتی ہیں جو ڈیجیٹل اکانومی، انوویشن اور انٹرنیشنل ڈیجیٹل کوآپریشن میں ان کی مہارت اور خدمات کی عکاسی …

ریاض۔2اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے سعودی خاتون دیما الیحییٰ کو خشکی سے گھرے ترقی پذیر ممالک کے لیے فریڈم آف ٹرانزٹ سے متعلق اعلیٰ سطح کے پینل (HLP-FoT) کا رکن مقرر کر دیا۔ اردو نیوز کے مطابق دیما الیحییٰ اس پینل میں عرب خطے کی نمائندگی کرتی ہیں جو ڈیجیٹل اکانومی، انوویشن اور انٹرنیشنل ڈیجیٹل کوآپریشن میں ان کی مہارت اور خدمات کی عکاسی کرتا ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے قائم کردہ یہ پینل حکومتوں، بین الاقوامی تنظیموں، نجی شعبے اور تعلیمی شعبے کے ماہرین کو یکجا کرتا ہے۔ دیما الیحییٰ اس وقت ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی سیکرٹری جنرل کے طور پر اپنی دوسری مدت پوری کر رہی ہیں اور بین الاقوامی تعاون، کثیر الجہتی سفارت کاری، پالیسی سازی اور سرحد پار سرمایہ کاری اور ترقی کے فروغ میں وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔ ان کا تقرر اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی جانب سے مشاورتی عمل اور نامزدگیوں کے بعد عمل میں آیا ہے۔ یہ حکومتوں، تنظیموں، نجی اور تعلیمی شعبوں سے متنوع مہارت کو یکجا کرنے کے اقدام کا حصہ ہے تاکہ پینل کے کام میں معاونت کی جا سکے۔