ٹرین کے سفر میں عوام کی سہولت و حفاظت اور ٹریکس کی بروقت مرمت و دیکھ بھال کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہےکہ ٹرین کے سفر میں عوام کی سہولت اور حفاظت کو یقینی بنانے اور ریلوے ٹریکس کی بروقت مرمت و دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ پی ایم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق وزیراعظم نے یہ بات وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی سے ملاقات کے دوران کہی۔ محمد حنیف عباسی نے …

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہےکہ ٹرین کے سفر میں عوام کی سہولت اور حفاظت کو یقینی بنانے اور ریلوے ٹریکس کی بروقت مرمت و دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔

پی ایم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق وزیراعظم نے یہ بات وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی سے ملاقات کے دوران کہی۔ محمد حنیف عباسی نے وزیراعظم کو وزارت ریلوے سے متعلقہ امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں بارے بریفنگ دی۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ٹرین کے سفر میں عوام کی سہولت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے مزید موثراقدامات یقینی بنائے جائیں اور ریلوے ٹریکس کی بروقت مرمت و دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے فریٹ سروس کو مزید فعال کرنا ناگزیرہے۔ملاقات میں دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔