اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق سے پاناما لیکس پر انکوائری کمیشن تشکیل دینا چاہتی ہے۔ پیر کو پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے اسی وقت انکوائری کمیشن تشکیل دینے کا اعلان کر دیا تھا جب پاناما رپورٹس سامنے آئیں، یہ وزیراعظم کا بروقت فیصلہ تھا۔ عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ کمیشن کی تشکیل کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت جاری ہے۔