اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لئے سنجیدگی سے کوششیں کررہی ہے،اس مقصد میںمسلم لیگ (ن) رکاوٹیں پیدا کررہی ہے،سیلابی پانی کے تحفظ کے لئے وزارت موسمیاتی تبدیلی نے ''ریچارج پاکستان'' منصوبہ پر کام شروع کردیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ''اے پی پی'' سے بات …
حکومت جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لئے سنجیدگی سے کوششیں کر رہی ہے، وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل
اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لئے سنجیدگی سے کوششیں کررہی ہے،اس مقصد میںمسلم لیگ (ن) رکاوٹیں پیدا کررہی ہے،سیلابی پانی کے تحفظ کے لئے وزارت موسمیاتی تبدیلی نے ”ریچارج پاکستان” منصوبہ پر کام شروع کردیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”اے پی پی” سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔زرتاج گل نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے شرپسند عناصر نے جنوبی پنجاب کو مزید تقسیم کرنے کے لئے بہاولپور صوبہ کی بحالی کے لئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش کر کے یہ ثابت کردیا کہ وہ جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ مخلص نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے سب سے زیادہ نشتیں جنوبی پنجاب سے حاصل کیں اور یہاں کی محرومیاں ختم کرنے کے لئے الگ صوبہ بنانے کے لئے سنجیدگی سے اقدامات کررہی ہے اس مقصد کے لئے ہمارے لئے سب سے بڑا چیلنج دو تہائی اکثریت کا ہے۔انہوں نے کہا یہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے لئے آزمائش کا وقت اگر وہ جنوبی پنجاب کے قیام کے لئے مخلص ہیں تو منافقت کی بجائے کھل کر ہمارا ساتھ دیں، کیونکہ ماضی میں دونوں جماعتوں نے ایک علیحدہ صوبے کا نعرہ بلند کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں ڈیرہ غازی خان کی پہاڑی ندیوں میں 12 لاکھ کیوسک سے زیادہ پانی کے ذخائر کی گنجائش موجود ہے جو تربیلا ڈیم سے زیادہ بجلی پیدا کرسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ڈی جی خان کے پہاڑی نالوں پر تیز بارشوں اور سیلاب کے پانی کو بچانے کے لئے چھوٹے تعمیر کرنے کی منظوری دے دی ہے ، جس سے بجلی پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ سیلابی پانی کے تحفظ کے لئے وزارت موسمیاتی تبدیلی نے ”ریچارج پاکستان” منصوبہ پر کام شروع کردیا ہے اس منصوبہ کے تحت بالخصوص سندھ اور بلوچستان میں موزوں مقامات پر بڑے تالاب تعمیرکئے جائیں گے جس سے نہ صرف زیر زمین پانی کی سطح بلند ہونے میں مدد ملے گی بلکہ فصلوں کی کاشت کے لئے بھی پانی دستیاب ہوگا،اس منصوبہ کے لئے میں نے پاکستان میں یورپین یونین کے سفیر سے بھی بات انہوں نے اس منصوبہ کو سراہا ہے اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے ،اس کے علاوہ گلوبل کلائمیٹ فنڈ بھی اس حوالے سے مالی معاونت کرے گا۔









