معیشت کی بحالی سے بے روزگاری کی شرح میں کمی ہوئی ہے حکومت خود روزگار سکیموں کے تحت نوجوانوں کی مدد کر رہی ہے،وفاقی وزیر احسن اقبال اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقےات احسن اقبال نے کہا ہے کہ بیروزگاری کی وجہ آبادی کا دباﺅ، معیشت کی سست روی اور توانائی کا بحران تھا،معیشت کی بحالی سے ملک میں بے روزگاری کی شرح …
حکومت خود روزگار سکیموں کے تحت نوجوانوں کی مدد کر رہی ہے،وفاقی وزیر احسن اقبال
معیشت کی بحالی سے بے روزگاری کی شرح میں کمی ہوئی ہے
حکومت خود روزگار سکیموں کے تحت نوجوانوں کی مدد کر رہی ہے،وفاقی وزیر احسن اقبال
اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقےات احسن اقبال نے کہا ہے کہ بیروزگاری کی وجہ آبادی کا دباﺅ، معیشت کی سست روی اور توانائی کا بحران تھا،معیشت کی بحالی سے ملک میں بے روزگاری کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے ،حکومت خود روزگار سکیموں کے تحت نوجوانوں کی مدد کر رہی ہے ۔ پےر کو سےنیٹ مےں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہمارے نوجوان ان مضامین میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جن کی مارکیٹ میں جابز نہیں ،میرے پاس نوجوان نوکری لینے آئے اور ان کے پاس اردو، فارسی ، عربی، اسلامیات میں ایم اے کی ڈگریاں تھیں،ان نوجوانوں کے لیے سرکاری اسکولز کے علاوہ کہیں ملازمتیں نہیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے پروگرام شروع کیا ہے کہ جنرل مضامین میں ڈگری لینے والے نوجوانوں کو چھ ماہ کا ٹیکنکل ڈگری کا کورس کروایا جائے گا ،اس طرح ان نوجوانوں کو سیلز مارکیٹنگ ، کمپیوٹر، اکاونٹنگ میں سرٹیفیکیٹ دیا جائے گا۔









