سیالکوٹ۔18 فروری(اے پی پی )وفاقی وزیر برائے ترقی و قومی منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں ہونے والی دہشت گردی کی لہر سے سی پیک منصوبہ کو ناکام بنانے کیلئے جو کوششیں کی جارہی ہیں، ان سے یہ منصوبہ متاثر نہیں ہوگا ،سی پیک منصوبہ کی وجہ سے ملک کو ایک مضبوط بنیاد ملی چکی ہے جس کی وجہ سے پاکستان بڑی معاشی قوت بن کر سامنے …
حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے وفاقی وزیر احسن اقبال

مزید خبریں
سیالکوٹ۔18 فروری(اے پی پی )وفاقی وزیر برائے ترقی و قومی منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں ہونے والی دہشت گردی کی لہر سے سی پیک منصوبہ کو ناکام بنانے کیلئے جو کوششیں کی جارہی ہیں، ان سے یہ منصوبہ متاثر نہیں ہوگا ،سی پیک منصوبہ کی وجہ سے ملک کو ایک مضبوط بنیاد ملی چکی ہے جس کی وجہ سے پاکستان بڑی معاشی قوت بن کر سامنے آرہاہے، انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے ،آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھی دی ہے، حکومت دیگر سیاسی جماعتوں سے ملکر ملک میں فوجی عدالتوں کے قیام کیلئے کوشش کررہی ہے تاکہ دہشت گرد اپنے منطقی انجام تک پہنچ سکے، انہوں نے کہا اب دہشت گرد اپنی زندگی کی آخری سکسیاں لے رہے ہیں، ہمیں اسلام کے نام پر دہشت گردوں کی نہیں بلکہ اسلام کے اصل پیغام امن کو عام کرنے کی ضرورت ہے








