حکومت سازگارپالیسیوں کے ذریعے سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کررہی ہے،سی پیک اتھارٹی

75
گوادر میں سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے چین کی جانب سے 5 ارب یوآن کی گرانٹس فراہم کی گئی ہے، چائنہ اکنامک نیٹ

اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی):موجودہ حکومت کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے سازگارپالیسیوں کے ذریعے سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کررہی ہے۔

سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری سے ملک میں توانائی کے شدید بحران پرقابو پانے میں مددملی ہے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کو یقینی بنانے کے لئے بجلی کی بلاتعطل فراہمی ضروری ہے۔ رشکئی اور علامہ اقبال خصوصی اقصادی زون سی پیک کے تحت قائم کئے جا رہے ہیںَ۔

ان اقتصادی زونز میں صنعتوں کے قیام سے ملک میں بیروزگاری کے خاتمہ میں مدد ملے گی اور ملکی برآمدات میں بھی خاطرخواہ میں اضافہ ہو گا۔