حکومت سیاسی مکالمے پر یقین رکھتی ہے، تاہم امن و امان پر کسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، رانا احسان افضل خان

اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):وزیرِاعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل خان نے کہا کہ حکومت سیاسی مکالمے پر یقین رکھتی ہے، تاہم امن و امان پر کسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ایک جمہوری حق ہے، لیکن تشدد، انتشار یا ریاستی اداروں پر حملوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ …

اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):وزیرِاعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل خان نے کہا کہ حکومت سیاسی مکالمے پر یقین رکھتی ہے، تاہم امن و امان پر کسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ایک جمہوری حق ہے، لیکن تشدد، انتشار یا ریاستی اداروں پر حملوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو سنگین معاشی اور انتظامی مسائل ورثے میں ملے ہیں اور استحکام کے لیے مشکل مگر ناگزیر فیصلے کیے جا رہے ہیں۔

سیاسی پولرائزیشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حکومت محاذ آرائی کم کرنا چاہتی ہےتاہم بعض سیاسی قوتیں مکالمے کے بجائے احتجاج کو ترجیح دیتی ہیں۔انہوں نے پی ٹی آئی کے حوالے سے حکومتی مؤقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو قانون سے بالاتر ہو کر کام کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔رانا احسان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وزیرِاعظم کی توجہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے بجائے معاشی بحالی، ادارہ جاتی استحکام اور گورننس اصلاحات پر مرکوز ہے۔