اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، اس شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی ہے، ان شعبوں کی بہتری سے عوام کو صحت کی جدید سہولیات مہیا ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ …
حکومت صحت کی سہولیات بہتر بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، عوام کو صحت کی جدید سہولیات مہیا ہوں گی، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، اس شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی ہے، ان شعبوں کی بہتری سے عوام کو صحت کی جدید سہولیات مہیا ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں صحت سے متعلق دو منصوبے پیش کئے گئے جس میں پہلا منصوبہ سول رجسٹریشن اور اہم اعداد و شمار کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے 201.917 ملین روپے کی لاگت کا ہے۔ دوسرا منصوبہ بلوچستان ہیومین کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کیلئے 5616.985 ملین روپے کی لاگت کا ہے۔ اجلاس میں دونوں منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔








