حکومت عام انتخابات بروقت کروانا چاہتی ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو مثبت کردار ادا کرنا چاہیئے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد۔7 نومبر(اے پی پی( وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت عام انتخابات بروقت کروانا چاہتی ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو بھی اس مقصد کے لیے مثبت کردار ادا کرنا چاہیئے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے بروقت انعقاد کے لیے حکومت سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتفاق رائے کے لیے …

اسلام آباد۔7 نومبر(اے پی پی( وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت عام انتخابات بروقت کروانا چاہتی ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو بھی اس مقصد کے لیے مثبت کردار ادا کرنا چاہیئے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے بروقت انعقاد کے لیے حکومت سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتفاق رائے کے لیے کوشاں ہے۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئینی ترمیم کے حوالے سے اپوزیشن کے تمام تحفظات و خدشات دور کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات حالیہ مردم شماری کے مطابق ہوں گے۔

Leave a Reply