حکومت غریب اور نادار شہریوں کے لئے سماجی دائرہ کار بڑھانے کے لئے پرعزم ہے، وزیر اعظم عمران خان کا ٹویٹ پیغام

133

اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت غریب اور نادار شہریوں کے لئے سماجی دائرہ کار بڑھانے کے لئے پرعزم ہے تاکہ ہر شخص کو سر چھپانے کے لئے پناہ گاہ اور صحت اور تعلیم تک رسائی میسر ہو۔ وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ آج میں نے لاہور میں بے گھر افراد کے لئے پانچ پناہ گاہوں میں سے ایک کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے اور ایک پناہ گاہ راولپنڈی میں قائم کی جائے گی جس کے بعد دیگر شہروں میں پناہ گاہیں قائم کریں گے۔ یہ ٹویٹ پیغام وزیراعظم کی لاہور میں پناہ گاہ (شیلٹر ہوم) کے منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کے بعد جاری کیا گیا ہے۔