ملتان ۔10 نومبر (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی 75 دنوں کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔ ہم سے 75 دن کا حساب مانگنے والے گزشتہ 40سالوں کا حساب دیں۔ 100روزہ ایجنڈے پردرست سمت میں جا رہے ہیں۔ سابقہ حکومت 266 ارب روپے روزانہ کاقرضہ چھوڑ کر گئی ہے۔ جس ملک میں آمدن کم اور اخراجات زیادہ ہوں وہاں مسائل زیادہ …
تحریک انصاف کی حکومت عوامی ترقی کے ایجنڈے کی طرف گامزن ہے،100روزہ ایجنڈے پردرست سمت میں جا رہے ہیں، تحریک انصاف کی 75 دنوں کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے، وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا استقبالیے سے خطاب

مزید خبریں
ملتان ۔10 نومبر (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی 75 دنوں کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔ ہم سے 75 دن کا حساب مانگنے والے گزشتہ 40سالوں کا حساب دیں۔ 100روزہ ایجنڈے پردرست سمت میں جا رہے ہیں۔ سابقہ حکومت 266 ارب روپے روزانہ کاقرضہ چھوڑ کر گئی ہے۔ جس ملک میں آمدن کم اور اخراجات زیادہ ہوں وہاں مسائل زیادہ ہوتے ہیں۔ سابقہ حکمرانوں کے پیدا کردہ مسائل ہم بھگت رہے ہیں۔ گزشتہ کئی عشروں سے پاکستان میں پی پی اور ن لیگ اقتدار میں رہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز این اے 156کی یونین کونسل 41 کے وائس چیئرمین ملک عرفان کھوکھر کی جانب سے دیئے گئے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں رکن صوبائی اسمبلی ندیم قریشی سمیت تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا تحریک انصاف کی حکومت عوامی ترقی کے ایجنڈے کی طرف گامزن ہے۔ سابقہ ادوار میں کرپشن کی گئی اور عوام کے ٹیکسوں سے وصول شدہ رقم کو بے دردی سے لوٹا گیا۔ اب ان سے حساب مانگا جا رہا ہے جس پر پی پی اور ن لیگ چور مچائے شور کا راگ آلاپ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ نہایت اہم منصب ہے ۔ ملک کا مقدمہ لڑنے کیلئے ملکوں ملکوں سفر کرنا پڑتا ہے تاہم اپنی وزارتی ذمہ داریوں میں جو بھی وقت نکلتا ہے فوراً اہل حلقہ سے رابطے کیلئے ملتان آتا ہوں۔








