حکومت مارکیٹ میں نظم و ضبط، شفافیت اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پوری طرح پُرعزم ہے،پروفیسر احسن اقبال

فاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی ،اصلاحات وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت مارکیٹ میں نظم و ضبط، شفافیت اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پوری طرح پُرعزم ہے،قیمتوں میں استحکام صرف ایک معاشی ترجیح نہیں بلکہ یہ عوام سے ہمارا وعدہ ہے۔

اسلام آباد۔5اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی ،اصلاحات وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت مارکیٹ میں نظم و ضبط، شفافیت اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پوری طرح پُرعزم ہے،قیمتوں میں استحکام صرف ایک معاشی ترجیح نہیں بلکہ یہ عوام سے ہمارا وعدہ ہے۔

وزارت منصوبہ بندی کے مطابق وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کے تناظر میں قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس طلب کیا گیا جس کا مقصد عوام کو غیر ضروری مالی دباؤ سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے مؤثر اور فیصلہ کن اقدامات کو یقینی بنانا تھا، اجلاس میں روزمرہ زندگی کو متاثر کرنے والے تمام عوامل بشمول بنیادی اشیائے ضروریہ سے لے کر ٹرانسپورٹ کے کرایوں تک کا جامع جائزہ لیا گیا اور اس حوالہ سے متعلقہ اداروں کو واضح، بروقت اور قابلِ عمل ہدایات جاری کی گئیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوریا کھاد کی سمگلنگ کے خلاف فوری اور مؤثر کریک ڈاؤن کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔ پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ ہفتہ وار مانیٹرنگ سسٹم کے تحت ہر جمعہ کو این پی ایم سی کے اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ بلاجواز اضافہ کو روکا جا سکے۔ حکومت کی جانب سے صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کرایوں کا تعین موجودہ سبسڈیز کے مطابق یقینی بناتے ہوئے تمام صوبوں میں کرایہ ناموں کا فوری اجراء کیا جائے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ اشیائے ضروریہ کی تھوک اور پرچون قیمتوں کا باقاعدگی سے اعلان کیا جائے۔ پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی حکومت کے مربوط اقدامات اس عزم کی عکاسی کرتے ہیں کہ حکومت مارکیٹ میں نظم و ضبط، شفافیت اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پوری طرح پُرعزم ہے۔قیمتوں میں استحکام صرف ایک معاشی ترجیح نہیں بلکہ یہ عوام سے ہمارا وعدہ ہے۔

 

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔