حکومت ملک بھر میں بسنے والی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے ، وفاقی وزیر سردار محمد یوسف

اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہاہے کہ حکومت ملک بھر میں بسنے والی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے ، پوری قوم کی قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ مسیحی برادری سمیت ملک بھر کی اقلیتوں کے آئینی حقوق کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔ ایسٹر کے حوالے سے منعقدہ ایک …

اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہاہے کہ حکومت ملک بھر میں بسنے والی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے ، پوری قوم کی قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ مسیحی برادری سمیت ملک بھر کی اقلیتوں کے آئینی حقوق کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔ ایسٹر کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اقلیتی برادری کاکردار انتہائی نمایاں ہے اور قیام پاکستان میں بھی مسیحی برادری کی جدوجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ۔ توقع ہے کہ مسیحی برادری پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور سربلندی کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے ملک میں اقلیتوں کی ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں کیونکہ پاکستان کے آئین میں تمام اقلیتوں کو برابر کے حقوق کی ضمانت دی گئی ہے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply