اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو درپیش سیکورٹی چیلنجز پر قابو پانے کیلئے مسلح افواج کے ساتھ مل کر موثر پالیسی اختیار کرے گی۔ جمعہ کو ایوان صدر میں وفاقی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ درپیش سیکورٹی چیلنجز …
حکومت ملک کو درپیش سیکورٹی چیلنجز پر قابو پانے کیلئے مسلح افواج کے ساتھ مل کر موثر پالیسی اختیار کرے گی، خرم دستگیر خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو درپیش سیکورٹی چیلنجز پر قابو پانے کیلئے مسلح افواج کے ساتھ مل کر موثر پالیسی اختیار کرے گی۔ جمعہ کو ایوان صدر میں وفاقی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ درپیش سیکورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ہماری منتخب حکومت اور پاک فوج مل کر بہترین حکمت عملی اختیار کریں گے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ امن و استحکام کیلئے انسداد دہشت گردی کی موثر پالیسیوں کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔








