حکومت موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا مقابلہ کرنے اور ترقیاتی اہداف کو متاثر ہونے سے بچانے کیلئے موثر حکمت عملی پر کام کر رہی ہے، وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی کی بین الاقوامی وفد سے ملاقات میں گفتگو
حکومت موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا مقابلہ کرنے اور ترقیاتی اہداف کو متاثر ہونے سے بچانے کیلئے موثر حکمت عملی پر کام کر رہی ہے، وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی کی بین الاقوامی وفد سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):وزیر مملکت خزانہ ومحصولات بلال اظہر کیانی نے کہاہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا مقابلہ کرنے اور ترقیاتی اہداف کو متاثر ہونے سے بچانے کیلئے موثر حکمت عملی پر کام کر رہی ہے۔انہوں نے یہ بات بدھ کویہاں پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ (پی سی آئی) کے اعلی سطح سے ملاقات میں کہی، ملاقات میں توانائی کے شعبے کو معاشی پالیسی کے طویل مدتی اہداف سے ہم آہنگ کرنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر مصطفیٰ حیدر سید کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد میں سفارت کاری، خزانہ اور موسمیاتی پالیسی کے ممتاز ماہرین شامل تھے جن میں پاورنگ پاسٹ کول الائنس (پی پی سی اے) سے جولیا اسکورپسکا اور لورین کولیگن، راکی مانٹین انسٹی ٹیوٹ (آر ایم آئی) سے ٹائلر ماتسو اور ٹونی چن، محمد عمر فاروق پی سی آئی سابق ایم ڈی پی پی آئی بی کے شاہ جہاں مرزا اور برطانوی حکومت کے نمائندے مچل شامل تھے۔وزیر مملکت نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے اثرات ترقی پزیر ملک کی نموکو متاثر کر رہے ہیں ۔
وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت ایسی موثر حکمت عملی پر کام کر رہی ہے جس سے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا مقابلہ کیا جاسکے اور ترقیاتی اہداف کو متاثر ہونے سے بھی بچایا جائے۔ وفد نے حکومت کے اقدامات اور حکمت عملی کو سراہا اور اس ضمن میں اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔







