حکومت نے ٹریژری بلز کی نیلامی سے مجموعی طور پر 185 ارب روپے حاصل کر لیے

حکومت نے ٹریژری بلز کی نیلامی سے مجموعی طور پر 185 ارب روپے حاصل کر لیے، نیلامی کے ذریعے 150 ارب روپے کے حصول کا ہدف مقرر کیا گیا تھا

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):حکومت نے ٹریژری بلز کی نیلامی سے مجموعی طور پر 185 ارب روپے حاصل کر لیے، نیلامی کے ذریعے 150 ارب روپے کے حصول کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مطابق 3 ماہ اور 6 ماہ کے بلز پر منافع کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 12 ماہ کے بلز کے منافع میں اضافہ ہوا۔ ایک ماہ کے ٹی بلز کے لیے موصول ہونے والی بولیاں مسترد کر دی گئیں۔ اعدادوشمار کے مطابق نیلامی میں سب سے زیادہ رقم 3 ماہ کے ٹریژری بلز کے ذریعے حاصل کی گئی جس کے تحت 119.4 ارب روپے حاصل ہوئے۔نیلامی میں مقررہ ہدف سے 35 ارب روپے زائد رقم حاصل کی گئی۔